0
Wednesday 17 Apr 2013 14:12

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی کبھی مخالفت نہیں کی، حکومت ملی تو پہلی فرصت میں منصوبے کو آگے بڑھائینگے، شہباز شریف

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی کبھی مخالفت نہیں کی، حکومت ملی تو پہلی فرصت میں منصوبے کو آگے بڑھائینگے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلٰی پنجاب اور مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنماء میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون نے کبھی بھی پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی مخالفت نہیں کی اور یہ کبھی نہیں کہا کہ اس منصوبے کو آگے نہیں بڑھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف اتنی بات کی تھی کہ ملک توانائی بحران سے دوچار ہے اور پندرہ ماہ میں مکمل ہونے والے منصوبے کو حکومت کے پانچویں سال کیوں طے کیا گیا۔ ہمارا موقف تھا کہ جس منصوبے کو زرداری حکومت اپنے پہلے دو سالوں میں مکمل کرسکتی تھی، اس میں انتی تاخیر کیوں برتی گئی۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کتنا افسوسناک ہے کہ ملک کی اقتصادیات بیٹھ گئی ہے لیکن حکمرانوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، آج مہنگائی، بیروز گاری اور افراتفری کا دور دورہ ہے۔ اس سوال پر کہ اگر مسلم لیگ نوں کی حکومت بنتی ہے تو وہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھائے گئی تو شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یقیناً ہم اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور اسے پاکستان کے مفاد میں سمجھتے ہیں۔ مشرف کے حوالے سے مسلم لیگ نون کی طرف سے اختیار کی گئی خاموشی پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عدالتیں آزاد ہیں اور مشرف کا کیس اس وقت عدالت میں ہے، لٰہذا ہمارے بولنے کی ضرورت نہیں۔ اگر ہماری حکومت بنی تو ہم بلااستثناء سب قومی مجرموں کیخلاف کارروائی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 255042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش