اسلام ٹائمز۔ وکیل تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے عمران خان کو جیل میں رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ 8 فروری 2024ء کو نواز شریف اپنا سیاسی کردار ادا کرتے، انہوں نے جنرل الیکشن میں سیاسی کردار ادا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے فارم 47 کی حکومت کو لینا مناسب سمجھا، جس کے بعد سیاسی عدم استحکام کا آغاز ہوا۔
فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت نیچے گری اور دہشتگردی بڑھی، بانی پی ٹی آئی کے پاس ڈیل کا آپشن ہمیشہ رہا ہے، عمران خان نے بنی گالہ جانے سے بالکل انکار کیا۔ وکیل تحریک انصاف نے مزید کہا کہ القادرٹرسٹ کیس کا مذاکرات سے کوئی لینا دینا نہیں، ڈیل اور ڈھیل کی آپشن بانی پی ٹی آئی کے پاس شروع سے موجود ہے، عمران خان کو جیل میں رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے۔