0
Thursday 6 Feb 2025 00:41

آصف علی زرداری کا دورہ چین کے دوران پرتپاک استقبال، اقتصادی ترقی کی یادداشتوں پر دستخط

آصف علی زرداری کا دورہ چین کے دوران پرتپاک استقبال، اقتصادی ترقی کی یادداشتوں پر دستخط
اسلام ٹائمز۔ چین کے سرکاری دورے پر موجود صدر مملکت آصف علی زرداری کے بیجنگ میں عظیم ہال پہنچنے پر چینی صدر شی جن پنگ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی عظیم عوامی ہال آمد کے موقع پر مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بھی بجائے گئے جبکہ دونوں ممالک کے صدور نے اپنے وفود کا تعارف کروایا۔

بعد ازاں، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیے گئے، جس میں صدر مملکت آصف زرداری اور چینی ہم منصب شی جن پنگ بھی موجود رہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون اور تجارت، اقتصادی شعبوں میں تعاون کے فروغ کی یادداشتوں پر  دستخط کیے گئے۔ معاہدوں کے مطابق پاکستان اور چین صحت، میڈیا، توانائی، سماجی، اقتصادی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ‏صدر پاکستان آصف علی زرداری 5 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے تھے۔

خیال رہے صدر مملکت آصف علی زرداری کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر بھی پہنچے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1188879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش