0
Wednesday 5 Feb 2025 23:44

 کشمیر کی آزادی کی جنگ سری نگر میں نہ لڑی تو بھارت یہ لڑائی مظفر آباد تک لے آئے گا، ممتاز حسین سہتو 

 کشمیر کی آزادی کی جنگ سری نگر میں نہ لڑی تو بھارت یہ لڑائی مظفر آباد تک لے آئے گا، ممتاز حسین سہتو 
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو نے کہا کہ کشمیریوں کی وکالت کرنا حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے، اگر پاکستان جسم ہے تو کشمیر روح، مقبوضہ کشمیر کی آزادی پاکستان کی تکمیل کا مسئلہ ہے، جان دے سکتے ہیں، کشمیر کاز سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھنٹہ گھر چوک میں جماعت اسلامی ضلع ملتان کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اشرف علی عتیق امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان، حافظ محمد اسلم صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب، مولانا عبدالرزاق مہتمم جامع العلوم، ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی رہنما جماعت اسلامی ملتان، میاں منیر احمد بودلہ، مزمل بھائی امیر جماعت اسلامی غربی زون، ڈاکٹر خالد رشید، چوہدری محمد امین اور دیگر ذمہ دران موجود تھے۔

 ممتاز حسین سہتو نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی جنگ سری نگر میں نہ لڑی تو بھارت یہ لڑائی مظفر آباد تک لے آئے گا، جماعت اسلامی مسئلہ کشمیر پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، مقبوضہ وادی کا نوجوان اور مائیں بہنیں بھی قربانیاں دے رہی ہیں جدوجہد میں شامل جتنے مرد و زن ہیں نہ تھکے ہیں نہ جھکے ہیں نہ بکے ہیں لہذا اج کا یہ دن اس تحریک کے تمام شہداء کو ہدیہ تبریک پیش کرتا ہے اور ان تمام سرفروشو ں کو جنہوں نے بھارت کی پیلٹ گن سے اپنی بینائی گنوا دی اس کے ٹارچر سیلز میں اذیتیں برداشت کرتے ہوئے اپنے جسمانی اعضا کھو بیٹھے ان سب کو ہم اپنے محسن قرار دیتے ہوئے سلام عقیدت پیش کرتا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی لازوال قربانیاں اس طرح جاری ہیں کہ ہندوستان تمام تر بین الاقوامی کمٹمنٹ کے باوجود کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا حق آزادی دے گا کے باوجود مظالم کا ارتکاب کرتے چلا جا رہا ہے، 5اگست 2019 کو مودی نے ہندوستانی آئین کی دو اہم دفعات 370 اور 35 اے کو ختم کرتے ہوئے کشمیر ہڑپ کرنے کی کوشش کی ہے اس وقت سے کی تمام سیاسی قیادت پابند سلاسل ہے، کسی طرح کی آزادی اظہار ختم ہے اور ساتھ ساتھ یہ کہ پریس کی آزادی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے، کشمیر میں ہونے والے ظلم اور بربریت کی داستان لوگوں تک نہیں پہنچنے دی جا رہی ہے اور اج کل کی دنیا میں بھارت ہر گزرتے دن کے ساتھ ظلم و جبر کے پہاڑ کشمیریوں پر توڑتا چلا جا رہا ہے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج ہر صورت طلوع ہوگا، شہیدوں کا خون رنگ لائے گا۔

 
خبر کا کوڈ : 1188868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش