اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ جس میں انہوں نے کہا کہ امریکہ، غزہ کی پٹی کا کنٹرول سنبھالے گا اور فلسطینیوں کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کے بعد اس علاقے کی تعمیر نو کرے گا۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے آج اقوام متحدہ میں ہیومن رائٹس کے دفتر (
UNHR) نے اعلان کیا کہ مقبوضہ سرزمین سے کسی بھی قسم کی مہاجرت یا جبری نقل مکانی ممنوع ہے نیز یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی بھی ہے۔ اقوام متحدہ کے اس ادارے نے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کے احترام پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے بعد اگلے مرحلے کی جانب حرکت کرنے کی ضرورت ہے۔ جس میں تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے، جنگ کا خاتمہ اور غزہ کی تعمیر نو ہو۔