اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ پر قبضے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ امریکی صدر کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ ہے۔ ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ ایران غزہ سے فلسطینیوں کی کسی بھی طرح کی بےدخلی کو مسترد کرتا ہے۔ ایران اور امریکا کے مذاکرات علیحدہ بات ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایران ٹرمپ کی سفارت کاری کو ایک اور موقع دینے کے لیے تیار ہے لیکن رکاوٹ اسرائیل ہے۔ ایرانی عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ امریکا ایران سے معاہدہ چاہتا ہے تو اسرائیل کو لگام ڈالے۔