0
Wednesday 5 Feb 2025 21:46
پاکستانی حکومت ہر حوالے سے کشمیریوں کی مدد کرے، اسداللہ بھٹو

جماعت اسلامی سندھ کے تحت کراچی تا کشمور یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا

جماعت اسلامی سندھ کے تحت کراچی تا کشمور یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے تحت پانچ فروری کو کراچی تا کشمور یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں دادو، میرپورخاص، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، نواب شاہ، ٹنڈو محمد خان، بدین، سانگھڑ، مٹیاری، ٹھٹہ، کشمور اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں، سیمینار، مذاکرے اور جلسہ عام منعقد کئے گئے، اس موقع پر جماعت اسلامی سمیت مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی رہنماﺅں اور انسانی حقوق کی تنظیموں و سول سوسائٹی کے نمائندوں نے خطاب کیا۔ جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اسداللہ بھٹو نے صوبائی دفتر کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، اس لیے تو قائداعظمؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، اس لیئے کشمیری عوام ناصرف اپنی آزادی بلکہ تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، حکومتِ پاکستان کو ہر حوالے سے ان مظلوموں کی مدد کرنی چاہئے۔

صوبائی امیر کاشف سعید شیخ نے دادو پریس کلب پر یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمران سالہا سال سے بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہے ہیں اور بھارت مستقل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے، بھارتی قیادت کے رویئے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اس سے بات کرنا بھینس کے آگے بین بجانے سے بڑھ کر کچھ نہیں، کشمیر کی آزادی کیلئے مودی سے مذاکرات کی بھیک مانگنے کی بجائے غیرت اور جرآت مند قیادت کی ضرورت ہے۔ دیگر مقررین نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر اور بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم اور 2009ء دنوں سے کرفیو لگا کر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل اور جنت نظیر وادی کو جہنم بنا کر رکھ دیا ہے۔ مقررین نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کی منظور کردہ قرراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اپنا حق خود ارادیت اور جنت نظیر کشمیر پر قابض بھارتی فوج کے مظالم سے نجات دلائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1188848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش