0
Tuesday 4 Feb 2025 21:30

ڈی سی کوئٹہ کی اسکول کے طلباء کو روزانہ مطالعہ پاکستان پڑھانے کی ہدایت

ڈی سی کوئٹہ کی اسکول کے طلباء کو روزانہ مطالعہ پاکستان پڑھانے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے شہر کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں میں روزانہ کی بنیاد پر مطالعہ پاکستان پڑھانے اور سیکیورٹی انتظامات کو بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی سی آفس کوئٹہ میں تمام نجی اور سرکاری اسکولوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے کہا کہ تمام اسکولوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسکول پرنسپل اور مالکان اپنے اسکولوں کی سیکیورٹی کا خاص خیال رکھیں اور انتظامات بہتر کرے۔ اسکے ساتھ اجلاس میں ہدایات دیتے ہوئے کہا گیا کہ تمام اسکول پرنسپل و عہدیداران اپنے اسکولوں میں روزانہ کی بنیاد پر قومی ترانے کا انعقاد کریں اور ساتھ ہی تمام کلاسز میں روزانہ کی بنیاد مطالعہ پاکستان بھی پڑھائے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کریں۔ ضلعی انتظامیہ محکمہ تعلیم سرکاری و نجی اسکولوں کے مسائل کو ترجیع بنیادوں پر حل کرے گی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو کوئٹہ کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل، مختلف اسکولوں کے ڈی ڈی اوز کے علاوہ کوئٹہ کے مختلف نجی اسکولوں کے پرنسپل و عہدیداران نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1188610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش