0
Monday 3 Feb 2025 23:35
طوفان الاقصٰی کے بعد اسرائیل کو دنیا کے سامنے بےنقاب کرنے میں مدد ملی

آخری سانس تک لڑنے کیلئے تیار ہیں، نیتن یاہو مزید جنگ چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں، ڈاکٹر خالد قدومی

آخری سانس تک لڑنے کیلئے تیار ہیں، نیتن یاہو مزید جنگ چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں، ڈاکٹر خالد قدومی
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام آخری سانس تک لڑنے کے لیے تیار ہیں، نیتن یاہو مزید جنگ چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان حماس ڈاکٹر خالد قدومی کا کہنا تھا کہ حماس نے فلسطینیوں کو مصر اور اردن میں بسانے کا امریکی منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔ خالد قدومی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو مصر اور اردن میں بسانے کا منصوبہ ناقابل عمل ہے، مصری فلسطینی عوام کو قبول نہیں کرتے۔ ترجمان حماس کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام آخری سانس تک لڑنے کے لیے تیار ہیں، نیتن یاہو مزید جنگ چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں۔ ترجمان حماس ڈاکٹر خالد قدومی کا مزید کہنا تھا کہ طوفان الاقصٰی کے بعد اسرائیل کو دنیا کے سامنے بےنقاب کرنے میں مدد ملی۔
خبر کا کوڈ : 1188474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش