0
Thursday 30 Jan 2025 01:04

افغانستان میں امریکی جدید ہتھیاروں کی موجودگی خطے کی سلامتی کیلئے باعث تشویش ہیں، دفتر خارجہ

افغانستان میں امریکی جدید ہتھیاروں کی موجودگی خطے کی سلامتی کیلئے باعث تشویش ہیں، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیاروں کے ٹی ٹی پی کے ہاتھوں پاکستان میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے افغانستان میں چھوڑے گئے اسلحے کو واپس لینے کے امریکی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے چھوڑے گئے ہتھیاروں کو ٹی ٹی پی پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں استعمال کرتی رہی ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان میں امریکی جدید ہتھیاروں کی موجودگی خطے کی سلامتی کیلئے تشویش کا باعث ہے، یہ جدید اسلحہ اگست 2021ء میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد پیچھے رہ گیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ ہتھیار پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کیلئے گہری تشویش کا باعث ہیں، پیچھے رہ جانے والا جدید اسلحہ دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں حملوں کیلئے استعمال کرتی رہی ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق بارہا کابل میں حکام سے مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ اس بابت ضروری اقدامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 1187459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش