0
Thursday 30 Jan 2025 18:17

وزیراعظم کے مشیر خواجہ احمد حسان کا وفد کے ہمراہ جامعہ نعیمیہ کا دورہ

وزیراعظم کے مشیر خواجہ احمد حسان کا وفد کے ہمراہ جامعہ نعیمیہ کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ سینئر مشیر وزیراعظم پاکستان خواجہ احمد حسان نے لاہور میں وفد کے ہمراہ جامعہ نعیمیہ کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سے ملاقات کی۔ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو ان کے بڑے بیٹے حافظ محمد عبداللہ نعیمی کی شادی کی مبارکباد دی اور نوبیاہتا جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران دنوں رہنماؤں نے خواجہ برادران کے نعیمی خاندان کیساتھ دیرینہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سینئر مشیر وزیراعظم پاکستان خواجہ احمد حسان نے نعیمی خاندان کی تعلیمی اور دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نعیمی خاندان کی دین اور تعلیم سے وابستگی قابل تحسین ہے۔ جامعہ نعیمیہ کا معاشرے میں دین اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے کردار قابل قدر ہیں۔ بڑی خوشی کی بات ہے کہ جامعہ نعیمیہ دینی تعلیم کیساتھ ساتھ طلبہ کو عصری علوم سے بھی آراستہ کر رہا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے سینئر مشیر وزیراعظم پاکستان خواجہ احمد حسان کو عمرہ کی ادائیگی اور زیارت حرمین شریفین کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
خبر کا کوڈ : 1187616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش