اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی ائی اے) نے کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں کے ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ کینیڈا سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پروازوں پر 10 فیصد رعایت فوری طور ٹکٹ بکنگ کرائی جا سکتی ہے، 9 فروری تک ٹکٹ بک کروا کر 10 فیصد رعایتی ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ 10 فیصد رعایتی ٹکٹ پر سفر 9 فروری سے 20 مئی 2025ء تک کیا جا سکتا ہے۔