0
Thursday 30 Jan 2025 00:49

آئینی بینچ کا مقدمہ ریگولر بینچ میں کیسے لگا؟ سپریم کورٹ فکسر برانچ کے افسروں کو شوکاز جاری

آئینی بینچ کا مقدمہ ریگولر بینچ میں کیسے لگا؟ سپریم کورٹ فکسر برانچ کے افسروں کو شوکاز جاری
اسلام ٹائمز۔ جسٹس منصور کے ریگولر بینچ میں قانون تشریح کا مقدمہ کیوں فکس ہوا؟ سپریم کورٹ فکسر برانچ کے افسران کو شوکاز نوٹس جاری ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیے گئے، جس میں کہا گیا کہ بتایا جائے آئینی بینچ کا مقدمہ ریگولر بینچ میں کیسے لگ گیا، افسران سے شوکاز نوٹس پر 7 روز میں جواب مانگا گیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کسٹم ڈیوٹی ایکٹ کا آرٹیکل 191A تناظر میں سننے کا فیصلہ کیا تھا، پریکٹس پروسیجر کمیٹی نے کسٹم ڈیوٹی کا مقدمہ آئینی بینچ کو بھجوا دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1187457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش