علامہ شبیر حسن میثمی کی پاراچنار کی صورتحال پر "کے پی ہائوس" اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں شرکت
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اسلام آباد پہنچ گئے۔ خیبر پختونخواہ ہائوس میں، حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے تمام مکاتب فکر کے ذمہ داران کے لیے پاراچنار کی تازہ صورتحال پر مشترکہ اجلاس جاری ہے، جس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان صدر صاحبزادہ ابوالخبیر زبیر، لیاقت بلوچ و سیکرٹری اطلاعات حکومت کے پی بیرسٹر سیف نے سیکرٹری جنرل کو خوش آمدید کہا۔ سیکرٹری جنرل کے ہمراہ نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی و دیگر رفقاء بھی موجود ہیں۔