0
Sunday 26 Jan 2025 17:44

پیکا ایکٹ میں ترمیم، آزادی صحافت پر حملہ نہیں ہونے دیں گے، حافظ نعیم الرحمٰن

پیکا ایکٹ میں ترمیم، آزادی صحافت پر حملہ نہیں ہونے دیں گے، حافظ نعیم الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی مخالف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پیکا ایکٹ میں ترمیم پر کوئی مشاورت نہیں کی، آزادی صحافت پر حملہ نہیں ہونے دیں گے، سب کو مل کر فیک نیوز کاسدباب بھی کرنا چاہیئے تھا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو وقت پر تنخواہیں ملنی چاہئیں، حکومت پیکا آرڈیننس لیکر آئی ہے ہم اسے قبول نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ 2016ء میں ن لیگ اور پھر تحریک انصاف کی حکومت میں بھی پیکا آرڈیننس لایا گیا، اس سے قبل پیکا آرڈیننس پنجاب حکومت کے ذریعے لایا گیا، تحریک انصاف کے دور میں کئی صحافیوں کو جبری طور پر اٹھایا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیک نیوز بلکل نہیں ہونی چاہیئے، ایک کوڈ آف کنڈکٹ ضرور بننا چاہیئے لیکن آزادی پر حملہ بھی قبول نہیں کرینگے، ہم صحافی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1186748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش