اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نامزدگی کیلئے اجلاس ہوا، جس میں ارکان نے شرکت کی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیئرمین کمیٹی کیلئے جنید اکبر کا نام تجویز کیا، جس کے بعد وہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ اعلامیے کے مطابق ریاض فتیانہ، عامر ڈوگر، وجہیہ قمر، سردار یوسف زمان اور دیگر نے جنید اکبر کی تائید کی۔ نومنتخب چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ تمام اراکین کو ساتھ لے کر چلوں گا۔