اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے متعلق سوشل میڈیا پر توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کو پاکپتن سے گرفتار کیا گیا۔ توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر واٹس ایپ گروپ ممبر سمیت ایڈمن پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے توہین آمیز الفاظ استعمال کر کے عوام میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔