0
Friday 24 Jan 2025 16:06

کوئٹہ، 4 دہشتگرد کمانڈرز قومی دھارے میں شامل، وزراء کیساتھ پریس کانفرنس

کوئٹہ، 4 دہشتگرد کمانڈرز قومی دھارے میں شامل، وزراء کیساتھ پریس کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ مختلف دہشت گرد تنظیموں کو چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز نے کوئٹہ میں صوبائی وزراء اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خود کو ریاست پاکستان کے سپرد کرنے کا اعلان کر دیا۔ مذکورہ کمانڈرز میں نجیب اللہ عرف درویش عرف آدم، عبدالرشید عرف خدائیداد عرف کماش اور دیگر شامل ہیں۔ قومی دھارت میں شامل ہونے والے کمانڈر نجیب اللہ نے کہا کہ ریاست پاکستان اور انکی سیکیورٹی فورسز کو بھرپور نقصان پہنچایا۔ غیر ملکی ایجنسی نے مجھ سے کہا کہ ہمیں بلوچستان کی آزادی سے کوئی سروکار نہیں۔ ہم آپ کو صرف پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے استعمال کریں گے۔ دہشت گرد کمانڈر نجیب اللہ نے کہا کہ بلوچ آزادی پسند لیڈران بیرون ملک بیٹھ کر عیاشی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔ پہاڑوں پر لڑنے والے بلوچوں کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہوتی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کا گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے۔ دہشت گردوں کے ہینڈلرز معصوم بچوں کو سبز باغ دکھا کر پہاڑوں پر لے جاتے ہیں۔ حکومت ہتھیار ڈالنے والوں کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتی ہے۔ پہاڑوں پر بیٹھے گمراہ افراد کیلئے راستہ کھولا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1186284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش