0
Friday 24 Jan 2025 15:54

کوئٹہ، جبل نور سے قرآن کریم کے قدیم نسخے چوری

کوئٹہ، جبل نور سے قرآن کریم کے قدیم نسخے چوری
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قرآن پاک کے 120 سال قدیم نسخے چوری ہو گئے۔ ضعیف نسخوں اور اوراق کو بے حرمتی سے بچانے اور محفوظ رکھنے کے معروف مرکز ’جبل نورالقرآن‘ سے نامعلوم افراد نے چرا لیا۔ تھانہ بروری پولیس نے ’جبل نور القرآن‘ کے انچارج اجمل خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق منگل اور بدھ 21 اور 22 جنوری کی درمیانی شب نامعلوم افراد غار میں موجود شو کیس کے شیشے توڑ کر قرآن مجید کے نسخے لے گئے۔ اجمل خان نے پولیس کو بتایا ہے کہ جب وہ بدھ کی صبح 10 بجے جبلِ نورالقرآن پہنچے تو غار کے دروازے کا تالا ٹوٹا ہوا تھا اور وہاں 12 شو کیس کے شیشے ٹوٹے ہوئے تھے۔ جبل نور کمیٹی کے رکن بالاج لہڑی نے بتایا کہ ’جبل نور القرآن‘ سے ہاتھ سے لکھا گیا قرآن پاک اور احادیث کے نسخے چوری ہوئے، اس جگہ پر پاکستان کے حوالے باہر ممالک سے لائے گئے نسخے محفوظ تھے۔
خبر کا کوڈ : 1186282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش