0
Friday 24 Jan 2025 15:10

پی ٹی آئی کے اچانک مذاکراتی سلسلہ ختم کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ٹی آئی کے  اچانک مذاکراتی  سلسلہ  ختم کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اسلام ٹائامز۔ تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کی مذاکراتی کمیٹی سے مزید مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کر دیا، پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت سے اچانک مذاکراتی  سلسلہ  ختم کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رات گئے بیرسٹر گوہر علی کی صدارت میں پارٹی کا اہم ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں  وفاقی حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر گفتگو کی گئی۔ بیرسٹر گوہر علی اور سلمان اکرم راجہ نے مزید ایک سے دو روز انتظار کرنے کی تجویز دی۔ علی امین گنڈاپور نے مقررہ وقت تک جوڈیشل کمیشن کے قیام کا لیٹر جاری نہ کرنے پر مذاکرات ختم کرنے پر زور دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے نے بانی تحریک انصاف سے آخری کی جانیوالی ملاقات کے حوالے دیئے۔

ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف اسد قیصر اور علی امین گنڈاپور مذاکرات ختم کرنے کے حوالے سے ایک پیج پر رہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے بھی علی امین گنڈاپور تجویز کی تائید کی۔ ویڈیو لنک اجلاس میں حکومتی ذرائع کا بھی ذکر ہوتا رہا اور کہا گیا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کسی صورت نہیں بنائے گی۔ بیرسٹر گوہر علی نے معاملہ آج بانی تحریک انصاف کے سامنے رکھنے کی تجویز دی۔ علی امین گنڈاپور نے اجلاس میں پیشگی کہا کہ بانی تحریک انصاف بھی مذاکراتی سلسلے کو ختم کرنے کا کہیں گے۔ 
ذرائع نے مزید بتایا کہ بیرسٹر گوہر علی نے بانی تحریک انصاف سے ملاقات کے دوران رات گئے اجلاس اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ بانی نے مذاکراتی سلسلے کو ختم کرنے اور فوری اعلان کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر علی نے مذاکراتی کمیٹی کے بنائے گئے واٹس ایپ گروپ میں صورتحال سامنے رکھی، جس پر سب نے فوری اعلان کرنے کا کہا ہے۔  
خبر کا کوڈ : 1186267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش