0
Friday 24 Jan 2025 15:33

اپر کرم کیلئے ادوایات کی ایک اور کھیپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ

اپر کرم کیلئے ادوایات کی ایک اور کھیپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اپر کرم کے لیے ادویات کی ایک اور کھیپ روانہ کر دی گئی ہے جو ایم ایس پاڑہ چنار کے حوالے کی جائیں گی۔خیبرپختونخوا حکومت کے ایک اعلامیے کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وہ کرم میں جاری امدادی سرگرمیوں سے متعلق تمام تر معاملات کا معائنہ خود کر رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کرم میں ضرورت کے مطابق تمام اشیا جلد ازجلد فراہم کی جا رہی ہیں اور اسی سلسلے میں اپر کرم کے لیے 1500 کلو وزنی ادویات ہیلی کاپٹر کے زریعے پاڑہ چنار بھیجی جا رہی ہیں۔
 
علی امین گنڈاپور کے مطابق تمام تر ادویات ایم ایس پاڑاچنار کے حوالے کی جائیں گی۔ ان ادویات کی کھیپ میں اینٹی بائیوٹکس، سیرپ، پین کلرز، بچوں کےلیے ادویات شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کرم کا زمینی رابطہ جب تک بحال نہیں ہوتا تب تک ہیلی کاپٹر کے زریعے ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا اور ضرورت کے مطابق دیگر اشیاء بھی مرحلہ وار روانہ کی جائیں گی۔ دوسری جانب ہنگو کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹل سے 20 سے زائد چھوٹی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار روانہ کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق 50 کے قریب بڑی گاڑیاں کچھ دیر بعد روآنہ کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 1186273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش