0
Friday 24 Jan 2025 16:19

سرکاری ڈاکٹروں کے حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، وائی ڈی اے بلوچستان

سرکاری ڈاکٹروں کے حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، وائی ڈی اے بلوچستان
اسلام ٹائمز۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے اور الاؤنسز فراہم کرنے سے ہیلتھ کئیر کا نظام بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اپنے جائز حقوق کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی غریب عوام علاج کی مفت اور بہترین سہولیات کی فراہمی کا حق دار ہے۔ بلوچستان کے غریب عوام کو علاج کی بلاتعطل فراہمی، حکومت، ینگ ڈاکٹرز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا نصب العین ہونا چاہئے۔ سرکاری ہسپتالوں میں علاج کا موجودہ نظام بہتر بنانے کیلئے کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں صبح شام کام کرنے والے تمام فرض شناس ینگ ڈاکٹرز کو باور کراتے ہیں کہ ان کی لیڈرشپ ان کے تمام جائز حقوق پر کسی سے کسی قسم کا بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور اس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔

ترجمان نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کیلئے مستقل ملازمتیں، دس سالوں سے تعطل کا شکار ڈاکٹروں کا پروموشن، ملک کے دیگر صوبوں کے ڈاکٹروں کی برابر تنخواہیں، ہاؤس آفیسر اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں دیگر صوبوں کے تناسب سے اضافہ اور ماہانہ بنیادوں پر فراہمی، ڈاکٹروں کی رہائش کیلئے ہاسٹل، پوسٹ گریجویٹس کیلئے مزید پیڈ سلاٹس کی منظوری، سمیت ان تمام مسائل پر ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کی ہے، جنہیں حل کرنے سے بلوچستان میں ہیلتھ کیئر ڈلیوری کا نظام مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے پلیٹ فارم سے ملازمین کے حقوق کیلئے جاری حالیہ جدوجہد میں تمام ڈاکٹر کمیونٹی نے جس اتحاد، اتفاق اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا وہ بے مثال ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے کردار کو سامنے رکھتے ہوئے اور ملک بھر کے ینگ ڈاکٹرز کو ایک پلیٹ فارم پر منظم اور متحد کرنے کو موجودہ حالات میں انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔ وائی ڈی اے بلوچستان کی میزبانی میں ایسوسی ایشن پاکستان کا پہلا کنونشن بلوچستان میں کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جسکی تاریخ کا اعلان وائی ڈی اے پاکستان کی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1186287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش