0
Thursday 16 Jan 2025 15:29

ہم غزہ کیلئے امداد بڑھانے کو تیار ہیں، ڈبلیو ایچ او کا اعلان

ہم غزہ کیلئے امداد بڑھانے کو تیار ہیں، ڈبلیو ایچ او کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریاسس (Tedros Adhanom Ghebreyesus) نے اعلان کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت، جنگ بندی کے معاہدے کے بعد غزہ کی پٹی میں امداد کی ترسیل کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ غزہ کی پٹی کو بہت زیادہ طبی ساز و سامان اور امداد کی ضرورت ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق سربراہ عالمی ادارہ صحت نے زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں صحت کی ضروریات بدستور بہت زیادہ ہیں لہذا ڈبلیو ایچ او اپنے شراکتداروں کے ساتھ مل کر اپنی مدد کو بڑھانے کے لئے تیار ہے۔ اپنے بیان کے آخر میں ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام فریق غزہ جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنائیں گے اور اس تنازعے کے طویل المدتی حل کے لئے کام کریں گے!
خبر کا کوڈ : 1184702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش