اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے کہا ہے کہ 24 نومبر بانی چیئرمین عمران خان کی فائنل کال پر گلگت بلتستان سے تاریخی قافلہ 23 نومبر کو نکلے گا، گلگت بلتستان کے عوام اس قافلے میں بھرپور شرکت کریں۔ ایک ویڈیو پیغام میں خالد خورشید کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی، گلگت بلتستان کی، سب کی لڑائی ہے۔ ملک حقیقی معنوں میں آزاد ہوگا اور قوم کو حقیقی آزادی جب ملے گی تب ہی ہمارے بنیادی مسائل حل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ قافلے میں شرکت اور رہنمائی کے لئے اپنے اضلاع کے متعلقہ پارٹی زمہ داران سے فوری رابطہ کریں۔