0
Friday 18 Oct 2024 15:10

اسرائیل کے تمام جرائم اور جارحیت میں امریکہ شریک ہے، سید عبدالملک الحوثی

اسرائیل کے تمام جرائم اور جارحیت میں امریکہ شریک ہے، سید عبدالملک الحوثی
اسلام ٹائمز۔ انصار اللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدر الدین الحوثی نے کہا کہ امریکہ صہیونی جرائم میں برابر شریک ہے، اگر امریکی امداد نہ ہو تو صہیونی حکومت نہ حملے کرسکتی ہے اور نہ اپنا وجود برقرار رکھ سکتی ہے۔ انہوں نے غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کو خوفناک قرار دیتے ہوئے مسلمانوں اور عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ امت اسلامیہ کے خلاف دشمنوں کی سازشوں سے ہوشیار رہیں۔ انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ مسلمانوں کو بالخصوص اور عالمی برادری کو بالعموم آگاہ ہونا چاہیئے کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے اور دشمن کیا سازش کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی شروع سے ہی سفاک تھے اور اس پر فخر کرتے ہیں، مغرب کی حمایت نے صہیونی حکومت کو مزید جرات بخشی ہے، جب مقاومت کے سامنے میدان جنگ میں شکست ہوئی تو معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، غزہ کی پٹی میں نسل کشی جاری ہے، غاصب صہیونی امریکہ کی طرف سے دیئے گئے تباہ کن بموں سے پناہ گزینوں کو وحشیانہ طریقے سے نشانہ بناتا ہے۔ یمن کے انصار اللہ رہنما نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت نے شمالی غزہ میں 50,000 سے زیادہ رہائشی مکانات کو تباہ کیا ہے جس کے لیے بیرل بم اور تباہ کن روبوٹ استعمال کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1167164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش