0
Friday 18 Oct 2024 12:37

کشمیر کا مسئلہ سیاسی اور قانونی ہے، سردار عتیق

کشمیر کا مسئلہ سیاسی اور قانونی ہے، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کا ایک روزہ دورہ جاتلاں،جگہ جگہ کارکنان کا شاندار استقبال، مختلف تقریبات میں شرکت اور مسلم کانفرنسی کارکنان اور رہنمائوں سے ملاقاتیں۔ ملاقات کے دوران سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ سیاسی اور قانونی ہے جسے وکلاء سب سے زیادہ اور اچھے انداز میں سمجھ سکتے ہیں۔ آزاد کشمیر کے وکلاء قانون کی حکمرانی اور انصاف کی سر بلندی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کو اس کے درست سیاسی اور قانونی تناظر میں اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں کو موثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور سپریم کورٹ بار میں نومنتخب صدر سپریم کورٹ بار نجم الثاقب کیانی ایڈووکیٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ وکلاء کا طبقہ قانون کو سمجھنے، قانون کے مطابق عمل کرنے اور دنیا کو قانون اور انصاف کے مطابق فیصلے کرنے کا مشورہ دینے والا طبقہ ہوتا ہے اس لیے ہمارے وکلاء اپنے ملکی قانون کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون کا مطالعہ کر کے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عوام اور حکومت کی رہنمائی کریں اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور وہاں نافذ کالے قوانین کے خلاف اپنی موثر آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر جو ظلم اور جبر بھارت نے روا رکھا ہوا ہے، جدید دنیا میں اس کی مثال کہیں دکھائی نہیں دیتی۔ 5 اگست 2019ء کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے خود اپنے ہی آئین سے نہ صرف انحراف کیا بلکہ بدترین ہٹ دھری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وادی میں کرفیو لگا دیا اور انٹرنیٹ سمیت سوشل میڈیا پر مکمل پابندی عائد کر دی۔
خبر کا کوڈ : 1167139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش