0
Friday 18 Oct 2024 12:42

شہداء کی عظیم قربانیوں سے ان شاء اللہ القدس آزاد ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

شہداء کی عظیم قربانیوں سے ان شاء اللہ القدس آزاد ہوگا، حافظ نعیم الرحمان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے حماس کے سربراہ یحیٰ سنوار کی شہادت پر حماس اور امت مسلمہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے راستے میں باطل کیخلاف قیام کرنیوالی ایک اور روح اپنے مقصد میں سرخرو ہوگئی۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ حماس کے سربراہ یحیٰی سنوار نے بھی ناجائز اسرائیلی ریاست کیخلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شیخ احمد یاسین، عبدالعزیز رنتیسی اور اسماعیل ہنیہ کے بعد حماس کے شہید ہونیوالے یہ چوتھے سربراہ ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ شہادتوں کا یہ سفر اہل غزہ کو منزل سے قریب تر کر رہا ہے، ان شہداء کی عظیم قربانیوں سے ان شاء اللہ القدس آزاد ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1167142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش