QR CodeQR Code

شہداء کی عظیم قربانیوں سے ان شاء اللہ القدس آزاد ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

18 Oct 2024 12:42

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا ہے کہ حماس کے سربراہ یحیٰی سنوار نے بھی ناجائز اسرائیلی ریاست کیخلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شیخ احمد یاسین، عبدالعزیز رنتیسی اور اسماعیل ہنیہ کے بعد حماس کے شہید ہونیوالے یہ چوتھے سربراہ ہیں، شہادتوں کا یہ سفر اہل غزہ کو منزل سے قریب تر کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے حماس کے سربراہ یحیٰ سنوار کی شہادت پر حماس اور امت مسلمہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے راستے میں باطل کیخلاف قیام کرنیوالی ایک اور روح اپنے مقصد میں سرخرو ہوگئی۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ حماس کے سربراہ یحیٰی سنوار نے بھی ناجائز اسرائیلی ریاست کیخلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شیخ احمد یاسین، عبدالعزیز رنتیسی اور اسماعیل ہنیہ کے بعد حماس کے شہید ہونیوالے یہ چوتھے سربراہ ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ شہادتوں کا یہ سفر اہل غزہ کو منزل سے قریب تر کر رہا ہے، ان شہداء کی عظیم قربانیوں سے ان شاء اللہ القدس آزاد ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1167142

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167142/شہداء-کی-عظیم-قربانیوں-سے-ان-شاء-اللہ-القدس-آزاد-ہوگا-حافظ-نعیم-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com