QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت صوبے کے تعلیمی نظام کو پرائیویٹائز کرنے کی راہ پر گامزن

20 Sep 2024 14:50

اس ضمن میں محکمہ تعلیم نے مختلف اضلاع میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 8 پرائمری اسکولز قائم کرنے کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 8 پرائمری اسکول قائم کردیے گئے، اسکولوں کا انتظام و انصرام چلانے کیلیے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ خیبر پختونخوا کی حکومت صوبے کے تعلیمی نظام کو پرائیویٹائز کرنے کی طرف گامزن ہے، اس ضمن میں محکمہ تعلیم نے مختلف اضلاع میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 8 پرائمری اسکولز قائم کرنے کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔ یہ 8 پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ والے پرائمری اسکول پشاور، دیر اپر، لکی مروت، ڈی آئی خان، ایبٹ آباد اور ہری پور میں تعمیر کییے گئے ہیں، جن کا انتظام و انصرام چلانے کے لیے خواہشمند اداروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1161214

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161214/خیبر-پختونخوا-حکومت-صوبے-کے-تعلیمی-نظام-کو-پرائیویٹائز-کرنے-کی-راہ-پر-گامزن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com