0
Thursday 19 Sep 2024 01:59

مولانا کے بغیر آئینی ترامیم نہیں ہوسکیں گی، عرفان صدیقی

مولانا کے بغیر آئینی ترامیم نہیں ہوسکیں گی، عرفان صدیقی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے راہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مولانا کو آئینی عدالت پر اعتراض نہیں تھا، انھیں ججز کی تقرری کے فارمولے پر بھی اعتراض نہیں تھا۔ مولانا صاحب نے اختلافات کی خاص طور پر نشاندہی نہیں کی تھی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مولانا کے بغیر آئینی ترامیم نہیں ہوسکیں گی۔ اس وقت بھی میڈیا میں 5 مسودے گردش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا مولانا کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم میں جلدی نہ کریں، امید ہے مولانا کا مسودہ بھی ہماری ترامیم کے اردگرد ہوگا۔  عرفان صدیقی نے کہا توقع تھی کہ مولانا کی وجہ سے نمبر پورے ہوچکے ہیں، شاید یہ ہماری خوش فہمی تھی۔ ترمیم لانے کے وقت کا ابھی تعین نہیں ہوا۔ انھوں نے کہا آئینی ترمیم ستمبر میں یا اکتوبر میں آسکتی، جیسے ہی مولانا مطمئن ہوجائیں گے آئینی ترمیم آجائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1160889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش