QR CodeQR Code

مولانا کے بغیر آئینی ترامیم نہیں ہوسکیں گی، عرفان صدیقی

19 Sep 2024 01:59

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلم لیگ نون کے راہنما نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم میں جلدی نہ کریں، امید ہے مولانا کا مسودہ بھی ہماری ترامیم کے اردگرد ہوگا۔ انہوں نے کہا توقع تھی کہ مولانا کی وجہ سے نمبر پورے ہوچکے ہیں، شاید یہ ہماری خوش فہمی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے راہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مولانا کو آئینی عدالت پر اعتراض نہیں تھا، انھیں ججز کی تقرری کے فارمولے پر بھی اعتراض نہیں تھا۔ مولانا صاحب نے اختلافات کی خاص طور پر نشاندہی نہیں کی تھی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مولانا کے بغیر آئینی ترامیم نہیں ہوسکیں گی۔ اس وقت بھی میڈیا میں 5 مسودے گردش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا مولانا کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم میں جلدی نہ کریں، امید ہے مولانا کا مسودہ بھی ہماری ترامیم کے اردگرد ہوگا۔  عرفان صدیقی نے کہا توقع تھی کہ مولانا کی وجہ سے نمبر پورے ہوچکے ہیں، شاید یہ ہماری خوش فہمی تھی۔ ترمیم لانے کے وقت کا ابھی تعین نہیں ہوا۔ انھوں نے کہا آئینی ترمیم ستمبر میں یا اکتوبر میں آسکتی، جیسے ہی مولانا مطمئن ہوجائیں گے آئینی ترمیم آجائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1160889

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160889/مولانا-کے-بغیر-ا-ئینی-ترامیم-نہیں-ہوسکیں-گی-عرفان-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com