0
Wednesday 18 Sep 2024 22:19

قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر تک چیف جسٹس ہیں، اعظم نذیر تارڑ

قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر تک چیف جسٹس ہیں، اعظم نذیر تارڑ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر تک چیف جسٹس آف پاکستان ہیں۔ اسلام آباد میں آل پاکستان لائرز کنونشن کے اختتام پر وفاقی وزیر قانون نے صحافیوں سے گفتگو کی اور کہا کہ واضح کرچکا ہوں کہ 25 اکتوبر تک قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس پاکستان ہیں، 26 اکتوبر کو سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج چیف جسٹس بن جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی ڈرافٹ بنے گا، اس پر پارلیمان کے اندر بھی اتفاق رائے کی کوشش کریں گے، مجوزہ ڈرافٹ میں کچھ چیزیں مزید بہتر ہونے والی ہیں۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ بانی تحریک انصاف کے میثاق جمہوریت پر دستخط ہیں، انہوں نے 18 برس میں کبھی نہیں کہا کہ آئینی عدالت نہیں بننی چاہیئے۔ وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ججز کے تقرر اور احتساب کا نظام شفاف ہونا چاہیئے، اعلیٰ عدلیہ کو لوگوں کی امنگوں کے مطابق ڈیلیور کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1160881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش