0
Wednesday 18 Sep 2024 20:19

غاصب اسرائیلی فورسز نے غزہ میں ظلم ڈھایا ہوا ہے، وحشیانہ بمباری جاری ہے، حنیف طیب

غاصب اسرائیلی فورسز نے غزہ میں ظلم ڈھایا ہوا ہے، وحشیانہ بمباری جاری ہے، حنیف طیب
اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ غزہ فلسطین کی صورت حال انتہائی سنگین، تکلیف دہ، تشویشناک ہے، غاصب اسرائیلی فورسز نے غزہ میں ظلم ڈھایا ہوا ہے، مسلسل طبی و تعلیمی مراکز، پناہ گزین کیمپوں، اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے اداروں پر اور امدادی کارکنوں پر وحشیانہ بمباری کررہا ہے، اسرائیلی مظالم، دل دہلا دینے مناظر، انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں پوری دنیا کے سامنے ہیں، 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، سات اکتوبر 2023ء سے جاری اب تک اسرائیلی بمباری میں 42 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 95 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

حاجی حنیف طیب نے کہا کہ امریکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں پوری طرح ملوث ہے، اس نے غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کردہ قراردادوں کو متواتر ویٹو کیا ہے، جس کی وجہ بڑے پیمانے میں انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیمیں، عالمی رہنماؤں کی مجرمانہ خاموشی اسرائیل کا حوصلہ بڑھا رہی ہے جبکہ افسوس ناک صورت حال تو یہ ہے 57 اسلامی ممالک، ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمان اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں ناکام ہیں۔ حاجی حنیف طیب نے اقوام متحدہ بالخصوص مسلم حکمرانوں کو مل کر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 1160850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش