0
Wednesday 18 Sep 2024 20:20

تمام مغربی ڈیموکریسیز میں آئینی عدالتیں موجود ہیں، فاروق ایچ نائیک

تمام مغربی ڈیموکریسیز میں آئینی عدالتیں موجود ہیں، فاروق ایچ نائیک
اسلام ٹائمز۔ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ جتنی بھی مغربی جمہوریتیں ہیں، وہاں آئینی عدالتیں موجود ہیں۔ اسلام آباد میں پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کونسل سے فاروق ایچ نائیک نے آئینی عدالت اور مجوزہ آئینی ترامیم سمیت دیگر امور پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کابینہ ڈرافٹ منظور نہ کر لے کسی بل کو حتمی مسودہ نہیں کہا جاسکتا۔ فاروق ایچ نائیک نے مزید کہا کہ مصر اور انڈونیشیا میں بھی آئینی عدالتیں موجود ہیں، جتنی بھی مغربی جمہوریتیں ہیں وہاں آئینی عدالتیں موجود ہیں۔ تقریب سے وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ جنوری مارچ میں پیپلز پارٹی سے مذاکرات شروع ہوئے، میں اس مذاکراتی کمیٹی کا رکن تھا، پیپلز پارٹی نے اس وقت بھی میثاق جمہوریت کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کی بات کی۔
خبر کا کوڈ : 1160849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش