0
Wednesday 18 Sep 2024 18:59

کوئٹہ، یونیورسٹیز فائنانس کمیشن کا اجلاس، جامعات کے مسائل پر گفتگو

کوئٹہ، یونیورسٹیز فائنانس کمیشن کا اجلاس، جامعات کے مسائل پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین یونیورسٹیز فائنانس کمیشن و صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی اور کوچیئرپرسن و صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی کے زیر صدارت یونیورسٹیز فائنانس کمیشن کا اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن حافظ محمد طاہر، اسپیشل سیکرٹری خزانہ اورنگزیب کاسی اور صوبے کے تمام جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات شعیب نوشیروانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت تعلیم کے فروغ کو اولیت دیتی ہے اور ہم اپنے دستیاب وسائل میں تعلیم کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ تعلیم و جدید سائنسی علوم سے ہی قوموں کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں رونماء ہوتی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ آج کے دور میں سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت سے کوئی ذی شعور انسان انکار نہیں کر سکتا ہے۔ ان کی ترقی اور نئے ایجادات سے انسان کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور ان ہی کی بدولت زندگی کے مختلف شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں رونماء ہو رہی ہیں۔ جس سے ہر انسان مستفید ہو رہا ہے۔ اجلاس میں تمام شرکاء نے جامعات کے فنڈز کی تقسیم کے فارمولے کو متفقہ طور پر منظوری دی اور یونیورسٹیز کے سب کیمپسز کیلئے الگ ڈی ڈی او  پر بھی متفق ہوئے۔ اس موقع پر دونوں صوبائی وزراء اور تمام شرکاء نے جامعات کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلباء و طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1160829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش