0
Wednesday 18 Sep 2024 18:48

مسودہ پیش کرنے تک آئینی ترمیم کی حمایت نہیں کرینگے، حافظ حمداللہ

مسودہ پیش کرنے تک آئینی ترمیم کی حمایت نہیں کرینگے، حافظ حمداللہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ جب تک آئین میں ترمیم کا مسودہ منظرعام پر نہیں لائے جائے گا، اسکی حمایت نہیں کریں گے۔ وزراء کو بھی علم نہیں کہ مسودہ کیا ہے، آخر یہ مسودہ کہاں سے آیا ہے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جو آئینی ترامیم حکومت چاہتی ہے اس کا مسودہ کہاں ہے، سامنے لایا جائے۔ مسودہ پیش کرنے تک جے یو آئی اس کی حمایت نہیں کرے گی۔ وفاقی وزراء کہتے ہیں کہ انہیں بھی اس آئینی ترامیم کا علم نہیں۔ تو یہ مسودہ آیا کہاں سے ہے؟ جے یو آئی سے ملاقات کیلئے نون لیگ، پی پی سمیت دیگر سیاسی وفود آرہے ہیں، لیکن حکومت کی حمایت ہم آنکھیں بند کرکے کیسے کریں؟ جے یوآئی نہ نوب لیگ ہے، نہ ہی پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ قانون سازی ہونی چاہئے جو ملک اور عوام کے مفاد میں ہو۔ اگر یہ آئینی ترامیم ملکی مفاد میں کی جا رہی ہے تو اس کو چھپایا کیوں جا رہا ہے؟ حکومتی وزراء کہتے رہے کہ ان کے نمبرز پورے ہیں، اگر ان کے نمبرز پورے ہیں تو کیوں منظوری نہیں ہوئی؟ قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس کیوں ملتوی کیا گیا؟ اس کا یہی مطلب ہے کہ نمبرز پورے نہیں ہیں۔ آپ کو کس نے مجبور کیا کہ اتوار کے دن قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس بلاتے۔ حکومتی وزراء کو جلدی کیوں ہے۔ اس کا جواب ان کے پاس بھی نہیں ہے۔ پارلیمنٹ پر جو یلغار ہو رہی تھی اسے مولانا فضل الرحمان نے پسپا کیا ہے اور اس بات کا اعتراف پی ٹی آئی بھی کر رہی ہے اور مولانا فضل الرحمان کے اقدام کو سراہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1160827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش