0
Monday 16 Sep 2024 14:42

78 کونج سارس پختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

78 کونج سارس پختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان سے 78 کونج سارس پختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ناکام بنادی گئی۔ محکمہ موسمیاتی تبدیلی، جنگلات و جنگلی حیات خیبر پختونخوا نے بلوچستان سے غیر قانونی طور پر کونج نسل کے سارس کے پی کے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان کے مطابق سکندر چیک پوسٹ جنوبی وزیرستان پر وائلڈ لائف اہلکاروں نے 78 کونج سارس قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سنگل کیب گاڑی میں سارس منتقل کررہا تھا، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ضبط شدہ 78 سارس کو ڈی آئی خان چڑیا گھر منتقل کردیا جائے گا۔ وائلڈ لائف عملے کو صوبہ بھر میں نایاب پرندوں کے غیر قانونی اسمگلرز کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کسی کو بھی نایاب پرندوں کی اسمگلنگ کی اجازت نہیں ہے، اس لیے نایاب پرندوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق اہل علاقہ سے نایاب پرندوں کی حفاظت میں مدد کی اپیل کی گئی ہے۔ نایاب پرندوں کے غیر قانونی شکار کے حوالے سے آگاہی پروگرام جاری ہے اور پرندوں کے ساتھ ناانصافی ناقابل برداشت عمل ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مختلف علاقوں میں چیک پوسٹوں پر ناکا بندی کی جا رہی ہے۔ اسمگلنگ روکنے کے لیے مقامی لوگوں کا تعاون بہت ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1160343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش