0
Thursday 12 Sep 2024 11:01

کوئٹہ، پولیس اہلکار کی فائرنگ سے توہین مذہب کا گرفتار ملزم قتل

کوئٹہ، پولیس اہلکار کی فائرنگ سے توہین مذہب کا گرفتار ملزم قتل
اسلام ٹائمز۔ توہین مذہب کے الزام میں گرفتار ملزم کو پولیس اہلکار نے تھانے کے اندر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد بلوچ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ توہین رسالت کے ملزم عبدالعلی نورزئی کو قانونی طور پر گرفتار کرکے کینٹ تھانے منتقل کر دیا گیا تھا۔ تاہم حفاظت پر مامور پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے گرفتار ملزم کو قتل کر دیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنیوالے اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ ملزم کو گذشتہ روز پولیس نے گرفتار کرکے خروٹ آباد تھانے منتقل کیا تھا، جہاں مشتعل ہجوم کی جانب سے دھاوا بولنے پر ملزم کو کینٹ تھانے منتقل کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1159505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش