0
Wednesday 18 Sep 2024 21:40

پیجر دھماکے انسانیت کے زوال، سفاکیت اور جرائم کے غلبہ کا منہ بولتا ثبوت ہیں، مسعود پزشکیان

پیجر دھماکے انسانیت کے زوال، سفاکیت اور جرائم کے غلبہ کا منہ بولتا ثبوت ہیں، مسعود پزشکیان
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے لبنان میں پیجر دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیجر دھماکے انسانیت کے زوال، سفاکیت اور جرائم کے غلبہ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے کہا کہ امریکا اور مغربی ممالک صہیونی ریاست کے جرائم، قتل عام اور قاتلانہ حملوں کی حمایت کرتے ہیں، انہیں اسرائیل کا ساتھ دینے پر شرم آنی چاہیئے۔ ادھر روس اور ترکیہ نے بھی پیجر کے ذریعے حملے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

روس نے کہا کہ حملہ مشرق وسطیٰ میں بڑے علاقائی تنازع کا سبب بن سکتا ہے، جبکہ ترک صدر طیب اردوان نے کہا اسرائیل کی غزہ میں تنازعات کو وسیع علاقے تک پھیلانے کی کوششیں خطرناک ہیں۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ وولکر ترک نے کہا شناخت، جگہ، حالات جانے بغیر ہزاروں افراد کو دھماکوں کا نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی حقوق قانون کی خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان دھماکوں کے ذمہ داروں کا احتساب ضرور ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1160885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش