0
Thursday 12 Sep 2024 09:25

اقوام متحدہ سے عالمی امن کے لیے خطرہ تنازعہ کشمیر کو حل کرانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ سے عالمی امن کے لیے خطرہ تنازعہ کشمیر کو حل کرانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے اقوام متحدہ سے علاقائی اور عالمی امن کے لئے خطرہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ اقوام متحدہ کو کشمیری عوام کے تئیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے اور ان کے حق خودارادیت کے حوالے سے اپنے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی مداخلت کا مطالبہ مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششوں، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کے منظم قتل عام اور جموں و کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزیوں کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کو بھارت کے غیر قانونی اقدامات جموں و کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں جو بین الاقوامی قانون کی توہین کو ظاہر کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1159493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش