0
Wednesday 18 Sep 2024 23:25
ملک میں منصفانہ مردم شماری کا نہ ہونا بھی سنگین مسئلہ ہے

ملک میں مزید صوبے بننے سے مسائل حل کرنے میں آسانی ہوگی، اظہارالحسن

ملک میں مزید صوبے بننے سے مسائل حل کرنے میں آسانی ہوگی، اظہارالحسن
اسلام ٹائمز۔ راہنما ایم کیو ایم خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ ملک میں مزید صوبے بننے سے مسائل حل کرنے میں آسانی ہوگی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ دنیا کے تمام ممالک میں نئے صوبے بنائے جا رہے ہیں، پاکستان کےچاروں صوبوں میں آبادی بڑھ رہی ہے، پورے ملک میں نئے صوبے بننے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب صوبے کی تو حمایت کرتی ہے لیکن سندھ میں نیا صوبہ بنانے کی مخالفت کرتی ہے، ساری لڑائی اقتدار اور پیسے کی ہے۔ راہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ مزید صوبے بننے سے مسائل حل کرنے میں آسانی ہوگی۔ بدقسمتی سے بیوروکریسی میں بھی لوگ نئے صوبوں  نہیں ہے۔ ملک میں منصفانہ مردم شماری کا نہ ہونا بھی سنگین مسئلہ ہے۔ اٹھارویں ترامیم کے فارمولے کو مدنظر رکھ کر ہی مزید صوبے بنائے جائیں، اس سے وفاق بھی مضبوط ہوگا۔ خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ نئے صوبوں کےساتھ وسائل کی تقسیم کا فارمولا بھی طے کرنا ہوگا، صوبوں کے درمیان اب پانی کا جھگڑا شروع ہوگیا ہے۔ ایم کیو ایم نے ہمیشہ مقامی حکومتوں کے بااختیار ہونے کا مطالبہ کیا ہے، یونین کونسل بااختیار ہوں گی تو صوبوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چین، سنگاپور میں نئے صوبے بن رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کبھی نہیں چاہے گی کہ سندھ میں نیا صوبہ بنے۔ سول سوسائٹی کو بھی نئے صوبوں کے لیے اپنا رول ادا کرنا ہوگا، نئے صوبوں کے لیے ٹو تھرڈ میجورٹی سے قرارداد آنی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 1160880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش