0
Wednesday 18 Sep 2024 21:59

متحدہ علماء محاذ پاکستان کے تحت وحدت امت سیمینار

متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ

متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی ،مرکزی صدر حجة الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت 17واں سالانہ بسلسلہ ہفتہ وحدت سیمینار بعنوان وحدت امت سیرت مصطفیؐ کی روشنی میں مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں منعقد ہوا۔ سیمینار میں مہمان خصوصی مرکزی سینئر وائس چیئرمین علامہ محمد حسین مسعودی، مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، علامہ سید عقیل انجم قادری، مولانا منظرالحق تھانوی سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ و سیاسی زعماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و وحدت، حُکمِ الہی و پیغامِ رسالتؐ ہے، بعثت رسولؐ وحدت امت کا درس دیتی ہے، خاتم النبیین محمدؐ کی ذات اقدس ہی نقطہ اتحاد ہے، غلبہ اسلام اور فلسطینی و کشمیری مسلمانوں کو اسرائیلی و بھارتی انسانیت سوز وحشیانہ مظالم سے نجات کیلئے پیغام وحدت کو عام کیا جائے، عالمی استعماری طاغوتی اور قادیانی سازشوں سے نجات کیلئے اسوة رسولؐ و اہل بیتؑ و صحابہ کو اپنایا جائے، شاتمان رسولؐ و باغیان ختم نبوت کا ہر سطح پر محاسبہ کریں گے، حکومت مقاصد پاکستان نفاذ اسلام کا فی الفور اعلان کرے، قادیانیوں کی سرپرستی کرنا چھوڑ دے تمام کلیدی عہدوں سے برطرف کیا جائے، ذکر مصطفیؐ ذکر صحابہ و اہل بیت کے بغیر نامکمل ہے جنہوں نے سیرت و کردار رسولؐ کو امت تک پہنچایا، پاکستان کو لاحق اندرونی و بیرونی خطرات و سازشوں کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔ اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے علماء مشائخ نے ہاتھوں میں ہاتھ بلند کرکے فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں اور دشمن طاقتوں سے نبرد آزما جرأت مند مجاہد افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

سیمینار سے محاذ سندھ کے صدر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، فلسطین فاؤنڈیشن کے بانی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، پیپلز علماء مشائخ کے رہنما علامہ ڈاکٹر شاہ فیروز الدین رحمانی، آل کراچی رئیلیٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ایم رحمان ایڈووکیٹ، محاذ کے صوبائی رہنما استاذ القراء مولانا قاری محمد اقبال رحیمی، پاکستان امن کونسل سندھ کے صدر علامہ عبدالماجد فاروقی، علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے نائب صدر علامہ مرتضیٰ خان رحمانی سلفی، پاک سولجر سندھ کے رہنما مولانا مفتی وجیہہ الدین، پروفیسر مولانا کاشف شمسی، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ سندھ کے صدر علامہ ڈاکٹر مفتی عبدالغفور اشرفی، موٹیویشنل اسپیکر فضائل علی رانا، سماجی رہنما غلام یاسین، پیس میکر حیات محمد خان گلگتی، محاذ کراچی کے رابطہ سیکریٹری یعقوب احمد شیخ، پروفیسر حافظ عبدالماجد انصاری، تحریک صوبہ ہزارہ کے رہنماؤں سردار ارشد کڑلال، محاذ کے میڈیا کوآرڈینیٹر فاروق احمد ریحان نے خطاب کیا جبکہ تحریک بیداری امت مصطفیؐ کے رہنماؤں محمد تقی حیدر، محسن رضا نے خصوصی شرکت کی اور وحدت امت سیمینار کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے متحدہ علماء محاذ کے قائدین کی خدمات کو سراہا اور 21 ستمبر کو جامعہ العروة الوثقیٰ لاہور میں ہونے والی وحدت امت کانفرنس بعنوان لبیک یاغزہ … لبیک یااقصیٰ میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1160866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش