QR CodeQR Code

78 کونج سارس پختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

16 Sep 2024 14:42

ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق سکندر چیک پوسٹ جنوبی وزیرستان پر وائلڈلائف اہلکاروں نے 78 کونج سارس قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان سے 78 کونج سارس پختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ناکام بنادی گئی۔ محکمہ موسمیاتی تبدیلی، جنگلات و جنگلی حیات خیبر پختونخوا نے بلوچستان سے غیر قانونی طور پر کونج نسل کے سارس کے پی کے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان کے مطابق سکندر چیک پوسٹ جنوبی وزیرستان پر وائلڈ لائف اہلکاروں نے 78 کونج سارس قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سنگل کیب گاڑی میں سارس منتقل کررہا تھا، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ضبط شدہ 78 سارس کو ڈی آئی خان چڑیا گھر منتقل کردیا جائے گا۔ وائلڈ لائف عملے کو صوبہ بھر میں نایاب پرندوں کے غیر قانونی اسمگلرز کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کسی کو بھی نایاب پرندوں کی اسمگلنگ کی اجازت نہیں ہے، اس لیے نایاب پرندوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق اہل علاقہ سے نایاب پرندوں کی حفاظت میں مدد کی اپیل کی گئی ہے۔ نایاب پرندوں کے غیر قانونی شکار کے حوالے سے آگاہی پروگرام جاری ہے اور پرندوں کے ساتھ ناانصافی ناقابل برداشت عمل ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مختلف علاقوں میں چیک پوسٹوں پر ناکا بندی کی جا رہی ہے۔ اسمگلنگ روکنے کے لیے مقامی لوگوں کا تعاون بہت ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 1160343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160343/78-کونج-سارس-پختونخوا-اسمگل-کرنے-کی-کوشش-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com