0
Monday 16 Sep 2024 13:47

شگر میں بڑے ہوٹلوں کی زمینوں کے انتقالات منسوخ

شگر میں بڑے ہوٹلوں کی زمینوں کے انتقالات منسوخ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں 12 سو کنال سے زائد زمینوں کے انتقالات منسوخ کر دئیے گئے، جن زمینوں کے انتقالات منسوخ کیے گئے ہیں ان میں بڑے بڑے ہوٹلوں کی زمینیں بھی شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کے مطابق تمام بڑے ہوٹلز جو عوامی مشترکہ اراضیات پر تعمیر ہوئے ہیں، غیر قانونی طریقے سے خریدو فروخت کیا گیا تھا، جن میں محکمہ مال کے لوگ بھی ملوث تھے ان کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شگر میں 80 سے زائد بڑے ڈیل ہوئے، ان اراضیات میں عوامی مشترکہ حقوق/ بیوہ/یتیم اور غریب لوگوں کے حقوق شامل تھے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ ریونیو ریکارڈ میں سنگین بے ضابطگیاں کی گئیں، بڑے انویسٹر کے ساتھ دھوکہ کیا گیا اور عوامی انتقالات شدہ چراگاہیں اور مشترکہ حقوق والی زمینیں فراڈ طریقے سے فروخت کیا گئیں۔ جس کی ہم نے انتہائی باریک بینی سے تحقیقات کی، شگر کے بڑے ہوٹلز کھوج ہوٹل، لیکسس سمیت دیگر تعمیر ہونے والے تمام بڑے ہوٹلز کی زمینیں عوامی ملکیت اور مشترکہ چراگاہیں ثابت ہوئی ہیں۔ ولی اللہ فلاحی نے کہا کہ جعلی انتقالات میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کے لئے ٹیم تشکیل دی ہے۔ قانونی کارروائی کے بعد جعلی انتقالات میں ملوث افراد بھی بے نقاب ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 1160339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش