شگر میں بڑے ہوٹلوں کی زمینوں کے انتقالات منسوخ
16 Sep 2024 13:47
گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں 12 سو کنال سے زائد زمینوں کے انتقالات منسوخ کر دئیے گئے، جن زمینوں کے انتقالات منسوخ کیے گئے ہیں ان میں بڑے بڑے ہوٹلوں کی زمینیں بھی شامل ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں 12 سو کنال سے زائد زمینوں کے انتقالات منسوخ کر دئیے گئے، جن زمینوں کے انتقالات منسوخ کیے گئے ہیں ان میں بڑے بڑے ہوٹلوں کی زمینیں بھی شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کے مطابق تمام بڑے ہوٹلز جو عوامی مشترکہ اراضیات پر تعمیر ہوئے ہیں، غیر قانونی طریقے سے خریدو فروخت کیا گیا تھا، جن میں محکمہ مال کے لوگ بھی ملوث تھے ان کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شگر میں 80 سے زائد بڑے ڈیل ہوئے، ان اراضیات میں عوامی مشترکہ حقوق/ بیوہ/یتیم اور غریب لوگوں کے حقوق شامل تھے۔
خبر کا کوڈ: 1160339