0
Wednesday 31 Jul 2024 10:44

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایک صیہونی وزیر کا ردعمل

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایک صیہونی وزیر کا ردعمل
اسلام ٹائمز۔ ان اطلاعات کے باوجود کہ نیتن یاہو نے اپنے وزراء کو تہران میں اسماعیل ہنیہ کے قتل پر کوئی تبصرہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، صیہونی حکومت کی کابینہ کے ایک وزیر اپنے خوشی کو چھپا نہیں سکے۔ فارس نیوز کے مطابق صیہونی حکومت کے ثقافتی ورثے کے وزیر امیخائی الیاہو نے تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اپنے پہلے ردعمل میں ایکس سوشل نیٹ ورک پر ایک پیغام میں اس بزدلانہ عمل کی تعریف کی اور دعویٰ کیا کہ یہ دنیا کو پاک کرنے کا صحیح طریقہ ہے۔ واللا نیوز سائٹ نے صہیونی وزیر کے ٹوئٹ کا ذکر کرتے ہوا لکھا کہ اس نے اسماعیل ہنیہ کے شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ اس قتل کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو پاک کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے (قتل)۔

صیہونی وزیر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے، جب عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے وزراء کو تہران میں ہنیہ کے قتل کے بارے میں خاموش رہنے کی ہدایت کی تھی۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فلسطین کی بہادر قوم، ملت اسلامیہ، مزاحمتی محاذ کے مجاہدین اور ایران کی معزز قوم کے ساتھ تعزیت و تسلیت کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ آج صبح اسلامی مزاحمت حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ جناب ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کی رہائش گاہ کو تہران میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا ایک محافظ شہید ہوگئے ہیں۔ اس واقعے کی وجوہات اور دیگر عوامل کی دقیق تحقیقات کی جا رہی ہیں، جن کے نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اسماعیل ہنیہ ایران کے نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران گئے ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1151044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش