0
Wednesday 5 Feb 2025 16:18

پرنس کریم آغا خان انسانیت کے حقیقی محسن تھے، سہیل عباس شاہ

پرنس کریم آغا خان انسانیت کے حقیقی محسن تھے، سہیل عباس شاہ
اسلام ٹائمز۔ رکن گلگت بلتستان اسمبلی سید سہیل عباس شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسماعیلی برادری کے معزز روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر بہت دکھ ہوا، وہ نہ صرف ایک بصیرت رکھنے والی شخصیت تھے بلکہ انسانیت کے حقیقی محسن بھی تھے۔ جن کی بے لوث خدمت، ترقی کے لیے جستجو اور فلاحی سرگرمیوں نے دنیا پر ایک گہرا اور دیرپا اثر چھوڑا۔ ان کی میراث آئندہ نسلوں کے لیے ہمیشہ ایک رہنمائی کا روشن چراغ ثابت ہو گی۔ میں ان کے خاندان، اسماعیلی برادری اور آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے معزز اراکین کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ اپنی بے پناہ رحمتوں سے انہیں ابدی سکون عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور ان کے عظیم مشن کی تکمیل میں مصمم ارادہ رکھنے والوں کو ہمت و حوصلہ سے نوازے۔
خبر کا کوڈ : 1188796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش