0
Wednesday 5 Feb 2025 16:36

علامہ شیخ محمد حسن جعفری کا آغا خان کی وفات پر تعزیتی پیغام

علامہ شیخ محمد حسن جعفری کا آغا خان کی وفات پر تعزیتی پیغام
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور سرپرست اعلیٰ انجمن امامیہ بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ شاہ کریم الحسینی پرنس آغا خان کی وفات کا سن کر ہم گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کی حیات نہ صرف اسماعیلی برادری بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک مشعلِ رہنمائی ثابت ہوئی ہے۔ ان کی علم و حکمت، محبت اور خدمتِ خلق کی مثالیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ ان سے ملاقات بھی ایک دفعہ ہوئی اور انتہائی اہم معاملات پر گفتگو بھی ہوئی تھی، انسانیت کیلئے درد اور کام کرنے کا جذبہ یقینًا دیدنی تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور تمام اسماعیلی براداری کو اس ناقابلِ بیان نقصان کے غم کو برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1188799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش