0
Monday 10 Apr 2023 21:39

اغیار کے ٹکڑوں پہ پلنے والے اہل حق کا راستہ نہیں روک سکتے، صاحبزادہ حامد رضا

سرکاری ٹی وی پر کالعدم جماعتوں کے دہشتگرد سربراہ کی عمران خان کو دھمکیاں شرمناک ہیں
اغیار کے ٹکڑوں پہ پلنے والے اہل حق کا راستہ نہیں روک سکتے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ریاستی سرپرستی میں سرکاری ٹی وی پر کالعدم جماعتوں کے دہشت گرد سربراہ کی عمران خان کو دھمکیاں شرمناک فعل ہے۔ رانا ثنااللہ نے عمران خان کیخلاف کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے فورتھ شیڈول کے ملزمان کو لانچ کر دیا ہے۔ ن لیگ کا پلان ہے ایسے کالعدم دہشت گردوں تنظیموں کے فرقہ پرست سربراہان کو لانچ کرکے ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دی جائے۔ نام دفاع پاکستان کونسل رکھ لینے سے ملک کا دفاع ممکن نہیں۔ دفاع پاکستان کونسل دھمکیوں سے باز آ جائے۔ اسلام آباد میں حکومتی سرپرستی میں دہشت گرد، فرقہ پرست کالعدم جماعتوں کا اجتماع باعث شرم تھا۔ اغیار کے ٹکڑوں پہ پلنے والے اہل حق کا راستہ نہیں روک سکتے۔ پاکستان دشمن قوتیں دفاع پاکستان کونسل کے نام پر ملک میں سازشوں اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے میں مصروف ہیں۔ رانا ثنااللہ کالعدم جماعتوں کی سرپرستی سے باز آ جائے۔

انہون نے کہا کہ محب وطن قوتیں کالعدم جماعتوں کے سربراہ کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گئیں۔ کالعدم جماعتوں کے دہشتگرد ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔جن لوگوں کو جیل ہونا چاہیے تھا وہ سرکاری ٹی وی پر امن پسند قوتوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ دفاع پاکستان کونسل طالبان کا سیاسی ونگ بن چکا ہے۔ ریاستی اداروں کو کالعدم فرقہ پرست جماعتوں کو نام بدل کر کام کرنے سے روکنے کیلئے اقدام اٹھانے چاہییں۔ ان خیالات اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل پنجاب کی کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا موجودہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے۔ پوری قوم عمران خان کیساتھ ہے۔ راجہ ریاض پاکستانی سیاست کا میر جعفر اور میر صادق ہے۔ راجہ ریاض کے شرمناک کردار کی وجہ سے پوری قوم پہچاننے سے انکاری ہے۔ سیاسی مخالفین شکست اور رسوائی کے ڈر سے انتخابات سے راہ فرار چاہتے ہیں۔ امپورٹڈ حکمرانوں کی الٹا گنتی شروع ہو چکی ہے۔ حکومت کو ہرصورت انتخابات کروانے پڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1051623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش