اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن التواء کیس کے فیصلے کے تناظر میں اہم مشاورتی اجلاس کل طلب کر لیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔ اجلاس میں مرکزی قیادت شرکت کرے گی جبکہ انتخابی مہم سمیت الیکشن کی تیاریوں پر تفصیلی غور و حوض کیا جائے گا۔
پارٹی رہنما تازہ ملکی سیاسی صورت حال پر آئند ہ کا لائحہ عمل تیار کرنے سے متعلق پارٹی قیادت کو مشورے دیں گے، جبکہ الیکشن کے حوالے سے اپنے حلقوں کی تنظیمی تیاریوں سے بھی قیادت کو آگاہ کریں گے۔